لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)دوسرےاینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کا قیام۔اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل کی تھانہ ڈیفنس بی میں بھی تعمیر جاری- ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ ڈیفنس بی میں سیل کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی و دیگر افسران بھی موقع پر موجودتھے-اے ایس پی نے افسران کو تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وا ئیلنس سیلز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس خواتین کی عزت و نفس کا تحفظ یقینی بنائے گی۔جرائم کی تدارک کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کا بھی فروغ ترجیحات ہیں-خواتین کی عزت اور احترام ہم سب پر لازم ہے-خواتین، بچوں سے زیادتی اور ناروا سلوک کرنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا-سہیل چودھری کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت-
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments