ایس بی سی اے میں غیرقانونی کا معاملہ،تحفظات سندھ حکومت کے سامنے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوانی اور غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نے تحفظات سندھ حکومت کے سامنے رکھ دیئے-چیئرمین آباد محسن شیخانی نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ ڈالا-سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی تعمیرات اور کرپٹ افسران کی تعیناتی پر آباد کا بڑا ایکشن -ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نئے ڈی جی کی انٹری اور افسران کی پوسٹنگ پر بلڈر ایسوسی ایشن کے تحفظات سامنے آگئے-کراچی کے آٹھ ٹاؤنز میں غیر قانونی تعمیرات کے ماسٹر مائنڈ افسران کو تعینات کیا گیا ہے-شہر کے آٹھ ٹاؤنز میں ایک ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات اور افسران کی تحقیقات کے باوجود تعینات کیا گیا-سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے انکوائری کے بعد ایس بی سی اے ڈائریکٹر جمیل میمن کو معطل کیا تھا۔جمیل میمن کو کراچی کے اہم علاقوں میں تعینات نہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔جمیل میمن نے اپنے دست راست شہزاد آرائیں کے ذریعے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کرائی۔چیف سیکرٹری سے درخواست ہے کہ ڈائریکٹر جمیل میمن اور بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جائے۔دونوں افسران کی برطرفی سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں