پاکستان کی تاریخ میں اب تک کتنے وزیراعلیٰ پنجاب اقتدار میں رہے،تفصیلات

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب میں اب تک 2 5 وزرائےاعلیٰ اقتدار میں رہے۔ شہبازشریف کو سب سے زیادہ 3 مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کا دورانیہ سب سے زیادہ 5 سال 3 ماہ اور 9 دن رہا۔ چودھری پرویزالہٰی 4 سال 11 ماہ 8 روز اور عثمان بزدار 3 سال 7 ماہ اور 12 روز وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ دوست محمد کھوسہ کا دور اقتدار سب سے کم ایک ماہ اور 9 دن رہا۔قیام پاکستان کے بعد افتخار حسین خان ممدوٹ ایک سال پانچ ماہ 4 روز پہلے وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ دوسرے وزیراعلیٰ پنجاب میاں ممتاز دولتانہ ایک سال 11 ماہ 7 روز اقتدار میں رہے۔ سر فیروز خان نون 2 سال 48 روز، عبدالحمید خان دستی 4 ماہ 8 روز، ملک معراج خالد ایک سال 6 ماہ 4 روز وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہے۔ غلام مصطفی کھر 4 ماہ ایک روز، حنیف رامے ایک سال 4 ماہ، صادق حسین قریشی ایک سال 11 ماہ اور ایک روز وزارت اعلیٰ پر فائز رہے۔اسی طرح غلام حیدر وائیں 2 سال 8 ماہ 7 روز، میاں منظور احمد وٹو 2 ماہ 8 روز، سردار محمد عارف نکئی ایک سال ایک ماہ 7 روز اور میاں منظور احمد وٹو دوسری بار ایک سال 10 ماہ 9 روز کے لیے وزیراعلیٰ بنے۔ دوست محمد کھوسہ ایک ماہ 9 دن وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔میاں محمد افضل حیات، شیخ اعجاز، شیخ منظور الہٰی، نجم سیٹھی اور ڈاکٹر حسن عسکری نے بطور نگران وزیراعلیٰ ذمہ داریاں نبھائیں۔پنجاب میں ایک ماہ 5 روز گورنر راج بھی رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں