پی پی پی کے سینئر رہنما امان اللہ مسعود نے بارش اورسیوریج سسٹم کی خرابی پرفوری ایکشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیرنشتراسکوائرسعودیہ پارک کے اطراف گزشتہ دنوں بارش اورسیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث سڑک اور گھروں میں پانی بھرجانے کی خبروں کی اشاعت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امان اللہ مسعود نے خبروں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیدنا صرحسین شاہ اور وائس چیئرمین نجمی عالم سے فوری رابطہ کیا جس کے فوری بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عملہ اور مشنری کے ذریعے صفائی ستھرائی اور گٹروں کے ڈھکن لگادیئے جس کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امان اللہ مسعوداور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین سیدناصرحسین شاہ اور وائس چیئرمین سید نجمی عالم کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما امان اللہ مسعود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہیدذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں