متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت 18 واں سالانہ حج بیداری ملت کا پیغام سیمینار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ علماء محاذ پاکستان کےزیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر 18واں سالانہ حج بیداری ملت کا پیغام سیمینارجماعت اسلامی کےمرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا، سیمینار کے مہمانان خصوصی سردار بابر عباسی، سید محمد خرم شاہ تھے۔ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و سیاسی زعماء نے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ امام حج بیت المقدس کی آزادی کیلئےاسرائیل کے خلاف بیداری کا پیغام دیں۔ اجتماع حج اسلام و مسلمانوں کی عظیم شان وشوکت و وحدت کا مظہر ہے۔اس موقع پرامام حج کاخطبہ حج میں قبلہ اول کی آزادی اورفلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا تحریک آزادی القدس کو فتح کی منزل تک پہنچانے میں بنیادی کردار کا حامل ہوگا۔عالم اسلام کے مرکز حرمین شریفین سے فلسطین،کشمیر،شام،یمن، برما، بھارت سمیت مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ظالم و استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کردے گی۔حج بیداری سیمینار سے جمعیت علمائےاسلام (ف) کے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترک، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی،محاذ کےسرپرست مولاناجعفرالحسن تھانوی،مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی،آل سندھ علماء ذاکرین فیڈریشن کےسربراہ علامہ سید سجادشبیر رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کےصدرعلامہ نثار احمد قلندری،عزاء خانہ ابوطالب سولجربازار کے خطیب مفتاح الحیات اسلامک انسٹی ٹ یوٹ کے سربراہ علامہ ڈاکٹرفیصل مہدی شایاری،صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے رہنما علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی،عالمی اتحاد امت مشن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی،جمعیت اتحادالعلماء کےعلامہ مفتی روشن دین الرشیدی،ہندو مذہبی اسکالرمنوج چوہان،ملی یکجہتی کونسل سندھ کےنائب امیر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،جامعہ بنوری ٹاؤن کے مولانا مفتی اسد الحق چترالی، مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے منتظم مولانا حافظ عبدالمجید،تحفظ حقوق الصراف کے چیئرمین فہیم الدین انصاری، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ کے رکن مولانا حافظ گل نوازنے خطاب کیاجبکہ جامعہ اشرف المدارس گلشن اقبال کے ناظم مولانا زکریا،جے یو آئی کے مولانا محمد عفان ترک،جامعہ شمس المدارس کے نائب مہتمم مولانا مفتی وجاہت الحسن تھانوی، حافظ سید محمد عاصم بخاری، ایف ڈی ایف کے رہنما اسد عباسی، لیاقت عباسی،، رئیس عباسی،سماجی رہنما محمد بلال حسین،تحریک لبیک کے قاری محمد شریف ودیگر نے شرکت کی،معروف نعت و منقبت خواں قاری حسین الدین شاہ رحمانی نے حمد و نعت اور اہل بیت اطہار کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں متفقہ قرارداد میں پرز ور مطالبہ کیاگیا کہ غیور مسلمان و عاشقان رسولؐ سودی نظام معیشت کے حامی 4بینکوں مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ،یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ بند کرائیں۔ سود کے خلاف شرعی عدالت کے تاریخی جرأت مندانہ فیصلوں کے خلاف اپیل کرنے والے مالیاتی اداروں کا ہر سطح پر محاسبہ کیاجائے۔ہندوستان میں توہین رسالت کے خلاف بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے۔من گھڑت خواب کی بنیاد پر چیف آف آرمی اسٹاف پر توہین رسالت کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سیمینار میں بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کے یوم القدس کے اعلان کوقابل تقلید و ستائش اور مظلوم فلسطینیوں کی کامیابی کا آئینہ دار قرار دیاگیا اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے بعض عرب ممالک کی شدید مذمت کی گئی۔سیمینار کے اختتام پر فلسطین،کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا اور ملکی امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں