امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں پہلی میمن پریمئیر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہوگیا،

امریکہ (ایچ آراین ڈبلیو) ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پہلی میمن پریمئیر لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کی آکشن سرمنی شاندار انداز میں ہوئی تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا ٹیموں کو چار مختلف رنگوں سے تشکیل دیا گیا ہے جن میں ٹیم یلو پری زاد ، ٹیم ریڈ شاہین ، ٹیم بلیو ٹیکس ٹیم ٹائگرز اور ٹیم گرین میٹھا فیلکن پر مشتمل ہے یہ ٹیمیں پہلی میمن پریمئیر لیگ کا حصہ بنیں گی لیگ کے صدر منور مانڈیوا اور چئیرمین فواد لاکھانی نے چاروں ٹیموں اور پلئرز کے انتخاب کے عمل کو ممکن بنایا پہلے مرحلے میں ٹیموں کا آکشن ہوا جس کیلئے بولی لگائی گئیں کمیونیٹی کے کئی بااثر شخصیات ٹیموں کی خرید میں پیش پیش دکھائی دئیے اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی آکشن مرحلے میں ٹیم یلو (پری زاد ) کو مشترکہ طور پر ارسلان اور سنی نے خریدا، ٹیم بلیو (ٹیکس ٹیم ٹائگر ) اسد اور ثاقب مشترکہ طور پر آنر شپ کیلئے سامنے آئے ٹیم گرین ( میٹھا فیلکون ) کے آنر معراج میٹھا ٹھہرے اور ٹیم ریڈ ( شاہین ) کے مالک محمد حارث بنے، چاروں ٹیموں کے مالکان نے اپنی ٹیموں کے کپتان کا انتخاب کرلیا جبکہ کھلاڑیوں کا چناؤ بھی ہوچکا ہے پہلی میمن پریمئیر لیگ کا آغاز اگست سے ہوگا جس کے میچز نومبر تک جاری رہیں گے ایونٹ کے تمام میچز ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں