فیڈریشن کےصدرسید فخرعلی شاہ کےدورہ امریکہ سےپاکستان،بیس بال کی ترقی میں مدد ملے گی

 لاہور/کوٹری(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ کا فروغ بیس بال کے سلسلے میں امریکہ کا دورہ پاکستان سمیت ایشیا میں بیس بال کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔دورے کے لیئے لاہور سے روانگی کے موقع پر انکی فکرانگیز گفتگو اس بات کا عندیہ دے رہی تھی کہ وہ پاکستان میں بیس بال کی ترقی کے کتنے خواہاں ہیں۔ گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکن بیس بال کوچ رینڈل آرمز نے انکا ہیرسبرگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ(MDT)  پر پرتپاک استقبال کیا اور وہ انکے ہمراہ کمیونٹی آرٹس سینٹر پنہچے جہاں انہوں امریکی دورے کے سب سے اہم مقصد بیس بال لٹل لیگ انٹرنیشنل کانوکیشن میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے 20 سال پرانے بیس بال فرینڈز اور غیر ملکی بیس بال آفیشلز سے میٹنگس کیں اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ ان اہم شخصیات میں اپشیا پیسیفک لیگ گروپ، افریقہ اور فرانس کے صدر و آفیشلز شامل ہیں.کانوکیشن میں امریکی اسٹار ٹوڈ فریزیئر، کورن پیپ نے پریزینٹیشن میں حصہ لیا۔ بعد ازاں سید فخر علی شاہ نے وہاں کے میوزیم کا دورہ جہاں قدیم بیس بال کھلاڑیوں کے مجسمے، ساز وسامان دیکھ کر نہ صرف محظوظ ہوئے بلکہ کافی معلومات بھی حاصل کی۔اس دوران انہوں نے کوچ رینڈل آرمز اور اپنے پاکستانی ساتھیوں دائود، راجو اور سی ناس کے ہمراہ اسٹیٹ کالج اسپائیک اور ولیم اسپورٹس کے مابین بیس بال میچ دیکھا اور لٹل لیگ وولوئینٹر اسٹیڈیم سے متعلق تفصیل حاصل کیں۔ اس موقع پر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک بھی بیس بال اسٹیڈیم نہ ہونے کے باوجود ہماری کارکردگی ایشیا و ورلڈ میں نمایاں ہے تاہم اسٹیڈیم نہ ہونے کے نقصانات ہمیں انٹرنیشنل میزبانی نہ ملنے کی صورت میں اٹھانا پڑ رہے  کا ایک سبب ہے جبکہ دوسری طرف اس سے زرمبادلہ کا بھی خاطرخواہ نقصان ہورہا ہے اسکے علاوہ پاکستان کی مضبوط پوزیشن کے باوجود پاکستان کوئی مضبوط عہدہ حاصل نہیں کررہا۔اسکے بعد سید فخرعلی شاہ پٹوگ پرشین کوزائن واقع آکلینڈ گارڈن نیویارک پنہچے جہاں انہوں نے بیس بال لیگ مینیجمینٹ کے اہم عہدیداران سے ملاقات کی اور اہم امور پر گفتگو کے بعد وہ واشنگٹن روانہ ہوگئے۔ اس دورے میں انہوں نے پرانے دوستوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران انہوں نے امریکی سیاستدان و آرمی آفیسر و دیگر آفیسرز  مائیکل جارج گیلین والٹز،رونلڈ جین، بین کلائن،فرینک لوکیس سے مختلف امور و حالات پر بات چیت کی اور پاکستان کا سافٹ امیج مذید بحال کیا۔انہوں نے 3 ميجر لیگ بيس بال ٽيموں کے اسسٽنث GM بريان منٹی اور فلریپس ٹریننگ سینٹر میں ڈائریکٹر پلیئر ڈیویلپمینٹ ہیرسبرگ واشنگٹن، ڈجون واٹسن، ڈائریکٹر آپریشن و پچنگ کووآرڈینیٹر ایلی نیبہولز، ڈائریکٹر پچنگنک اسٹونر اور پچنگ اسپیڈ بہترین کرنے کے لیئے مشہور آن فلور ٹرینر، نیٹ روز  سے ملاقات کی جہاں انہیں انکی اپنی کارکردگی اور کوچنگ طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی.وہ مختصر وقت کے لیئے پاکستان واپس آکر 3 جولائی کو  ایشیا کے انتخابات میں شرکت کے لیئے تائپائی روانہ ہوگئے ہیں جہاں پاور شو کا مظاہرہ کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں