جانوروں میں لمپی سکن وائرس کے حملے تیز، لاکھوں مویشی متاثر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)جانور بھی موذی وبا کا شکار، لمپی سکن وائرس کے حملے تیز، جنوبی پنجاب میں ایک ہزار 547 مویشی متاثر، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 192 اور بلوچستان میں 19 جانور بیماری کی زد میں آگئے ہیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عید قربان کے حوالے سے مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں قربانی کےجانورموجود ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں لمپی اسکن وائرس کے حملوں کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک سنجیدہ اور عملی اقدا مات کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے وائرس کا شکار مویشیوں کی تعداد 1547 تک پہنچ چکی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں لائیو اسٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناکافی انتظامات کے باعث لمپی سکن اور کانگو وائس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ حکام اقدامات اٹھانے میں غیرسنجیدہ دیکھائی دیتے ہیں، خریدار اور بیوپاری دونوں ہی قیمتی مویشیوں کی ہلاکت پرمتعلقہ محکموں کی کارکردگی سےحکومت پربھی نالاں ہیں۔ادھر پشاور کی منڈیوں میں بھی مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاہم لمپی سکن بیماری سے شہریوں میں خوف پایا جارہا ہے، منڈیوں میں بیماری سے بچاؤ کےلیے حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔بلوچستان میں بھی جانوروں کی بیماری لمپی اسکین سے 19 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں، لاکھوں جانوروں کو لمپی اسیکن کی بیماری سے بچانے کے لئے محکمہ امور حیوانات کو فنڈز کی کمی سامنا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں