لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب کے دارالحکومت وحدت کالونی میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل جبکہ اپنی بہن کو زخمی کردیا۔ وحدت کالونی میں نفر نامی نوجوان کو اُس کے سالے اسد نے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا اور پھر واردات کو چھپانے کے لیے گلے میں پھندا ڈال کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے لوہے کی راڈ سے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی بھی کیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ نفرعباس نے تین سال قبل کرن سے بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ سب سے قطع تعلق تھے اور حال ہی میں اُن کے تعلقات دوبارہ سے معمول پر آئے تھے۔ پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کی اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی، جلد گرفتار کر لیں گے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں