کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار،

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رینجرز اور پولیس کی ایک کارروائی میں کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گارڈن کے علاقے میں ہونے والی چھاپامار کارروائی میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے ملزم محمد کاشف کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے ۔ ملزم 30 مئی کو اینٹی انکروچمنٹ لینڈ ڈیپارٹمنٹ آفس میں کے ایم سی کے انسپکٹرمحمد علی کے قتل میں ملوث ہے، جبکہ ملزم کا ساتھی شاکرعرف ڈھیلا کو12 جون کو گرفتارکیا جا چکا ہے جس نے ملزم محمد کاشف کا کے ایم سی انسپکٹرمحمد علی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں