ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) امریکا میں قید بیٹی کی رہائی کا خواب آنکھوں میں لیے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی وفات پاگئیں۔ ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی طویل عرصے شدید علیل تھیں اور انکی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔ عافیہ مومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاہ مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں