عمران خان کا خطاب، بڑی اسکرین لگانے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عمران خان کا خطاب دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے کے لیے سی ویو کے مقام پر بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا، تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی، فہیم خان، بلال غفار، جمال صدیقی، شہزاد قریشی و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے گاڑیاں چھڑوا لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں