12 فیصد مہنگائی پر مارچ کرنیوالوں نے اسے 32 فیصد پر پہنچا دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی پر موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی ملک کی بلند ترین سطح 30.01 فیصد تک جا پہنچی ہے، 12 فیصد مہنگائی پرلانگ مارچ کرنے والوں نے صرف 3 ماہ میں اسے بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مہنگائی اگلے ماہ مزید بڑھے گی جب کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ اپنے 1100 ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں