عمران خان کے خلاف بینرز لگانے کا معاملہ، 3 افراد گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نےسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرزلگانےکے معاملے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا، تاہم تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بینرزلگانے کے معاملے پر پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افرادکا تعلق بینرزلگانےوالی ڈیزائننگ کمپنی سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہمرچنٹ ڈیزائننگ کمپنی کوبینرزآویزاں کرنے کا ٹھیکہ دیاگیا ، گرفتار افراد کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں