ڈرانےسےسیاست نہیں ہوسکتی،حکومت ہوش کے ناخن لے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پرغداری کے مقدمات بنادئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے امپورٹڈ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایما پر توہین مذہب کے بعد مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، اب ڈرانے اوردھمکانےسے سیاست نہیں ہوسکتی ، جعلی حکمرانوں کو اب عقل کے ناخن لینے چاہئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قاسم خان سوری نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم پر غداری کے مقدمات بنائے گئے۔آئی ایم ایف ڈیل سے متعلق سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کررہا تھا ترقی کی شرح چھ فیصد تھی،عمران خان مہنگائی اور غریب طبقے کے بیچ دیوار بن کر کھڑا تھا، امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر گیارہ فیصد سیلز ٹیکس لگادیا، عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات مان کر امپورٹڈ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں