سی اے اے کی کارروائی، حادثے میں زخمی آسٹریلوی سیاح کی جان بچ گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بروقت کارروائی کے باعث آسٹریلوی سیاح کی جان بچالی گئی، امدادی ٹیم نے فوری طورپرپہنچ اسے اسپتال پہنچایا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار غیرملکی سیاح کوٹ ادو کے راستے میں سفر پر تھا کہ اس کے ساتھ ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی سیاح موٹر سائیکل پرملتان سے کوئٹہ جارہا تھا کہ کوٹ ادو کے قریب نامعلوم ٹرک کی زد میں آگیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔غیرملکی سیاح نے اپنے پاس موجود خصوصی ڈیوائس کا ایمرجنسی بٹن دبا کر متعلقہ ادارے تک پیغام پہنچایا۔ ایمرجنسی کوڈ کے ذریعے امریکا میں موجود انٹرنیشنل ریسکیو سینٹر نے سی اےاے سے رابطہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں