سرسید ایکسپریس زیادتی،خاتون عدالت میں اپنے بیان سے مکرگئیں

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سرسید ایکسپریس زیادتی کیس میں خاتون عدالت میں اپنے بیان سے مکرگئی اور کہا میرے ساتھ کسی نےزیادتی نہیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرسید ایکسپریس میں خاتون سےمبینہ زیادتی کے معاملے پرریلوے پولیس نے خاتون کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔خاتون جج کے سامنے اپنے زیادتی کے الزام سے متعلق بیان سے منحرف ہوگئی اور کہا میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں ،سیکیورٹی گارڈز نےٹکٹ مانگی تھی جومیرے پاس نہیں تھی۔لیگل ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سےزیادتی کاثبوت نہیں ملا۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں سرسید ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا ، خاتون کی شکایت پر2سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ خاتون کراچی سے راولپنڈی بہن سے ملنےجارہی تھی کہ سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد نے خاتون سےزیادتی کی۔حکام کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پہنچنےپرخاتون نے ریلوے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں