عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہرسال کی طرح اس سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا، عید کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے مو قع پر عوام کی سہولت کے لیے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو کر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں