لاکھانی گروپ آف کمپنیز کے سینئر ممبر نصیر لاکھانی نے ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا۔

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان کے سینئر ممبر اور لاکھانی گروپ آف کمپنی کے روح رواں ناصر لاکھانی کی جانب سے آباد کے مستعفی چیئرمین و پیٹرن ان چیف محسن شیخانی اور آباد کے نومنتخب چیئرمین محمد حنیف میمن کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ آباد ممبران نے مستعفی چیئرمین وپیٹرن ان چیف محسن شیخانی پرمحبتوں کی بوچھاڑ کر دی۔ عشائیے میں شریک ممبران نے محسن شیخانی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان پر مکمل اعتماد، محبت و احترام کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں بلڈرز اور ڈیولپرز کی پاکستان کی سب سے بڑی تنظیم ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سینئر ممبر اور لاکھانی گروپ آف کمپنیز کے روح رواں ناصر لاکھانی کی جانب سے بدھ کی شب آباد کے مستعفی چیئرمین و پیٹرن ان چیف محسن شیخانی اور آباد کے نومنتخب چیئرمین محمد حنیف میمن کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع آباد کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے محسن شیخانی سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آباد کیلیے انجام دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے انفرادی و اجتماعی طور پر ایک بار پھر آباد کی مضبوط اور ایماندار سرپرستی سنبھالنے کے وعدے بھی لیے جاتے رہے۔ ساتھیوں کی محبتوں سے سرشار محسن شیخانی اس بات کی یقین دہانی کراتے رہے کہ عہدہ پر رہوں یا نا رہوں، جسے جب اور جہاں میری ضرورت ہو مجھے آواز دیں، محسن شیخانی نا کل آپ سے دور یا الگ تھا اور نا آئندہ کبھی رہے گا۔ عشائیے میں شریک عہدیداران و ممبران نے امت کو غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ محسن شیخانی کی شکل میں آباد ایک ایسے سایہ دار درخت سے محروم ہورہی ہے جو خود زمانے کے سرد وگرم سہہ کر اپنے نیچے بیٹھنے والوں کو راحت فراہم کرتا ہے۔ ممبران و عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری بھلائی کیلیے محسن شیخانی کا اٹھایا گیا اقدام رنگ لائے گا اور بہت جلد ایک بار پھر ہم محسن شیخانی کی قیادت میں آباد کو پہلے سے زیادہ مضبوط و فعال کر کے ملک کی تعمیر وترقی میں پہلے سے زیادہ اپنا کردار ادا کریں گے۔عشائیے میں سابقہ و موجودہ اہم عہدیداران سمیت تمام آباد ممبران نے بھرپور شرکت کی اور سال 22-2021 کیلیے بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے صدر و پیٹرن چیف آباد محسن شیخانی سے اپنی محبتوں اور ان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سال۔22-2021 کیلیے بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے صدر و پیٹرن چیف آباد محسن شیخانی حال ہی میں ملک میں معاشی عدم استحکام کے باعث تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور اس سے متاثر ہونے والے تمام بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز و دیگر بزنس کمیونیٹیز کی ناگفتہ بہ حالت سے حکومتی چشم پوشی پر احتجاجاً مستعفی ہوئے ہیں۔محسن شیخانین کی جانب سے دیے جانے والے استعفٰی کو پاکستان بھر کے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سمیت تمام بزنس کمیونٹیز میں انتہائی تشویش کی نظرسے دیکھا جارہا۔ اس ضمن میں پاکستان بھر کے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز و دیگر بزنس کمیونٹیز کی جانب سے جہاں محسن شیخانی پر استعفٰی واپس لینے کیلیے شدید دباؤیکھنے میں آیا وہیں ملک کے تمام سرکردہ کاروباری افراد کی جانب سے حکومت پر سخت نکتہ چینی بھی کی جارہی ہے۔ بزنس کمیونٹی نے محسن شیخانی کے استعفٰی پر حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طور پر محسن شیخانی کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کرے اور ان کے تحفظات دورکرتے ہوئے بھاری ریونیو دینے والی، بناکسی حکومتی مدد کے سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والی اور ملک میں رہائش کی قلّت جیسے افریت کا خاتمہ کرنے اس رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو فوری ریلیف دے تاک ملکی معیشت کو مستحکم کرنے والا یہ ہاتھ مضبوط ہو سکے۔آخر میں ناصر لاکھانی اور دیگر کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلیے ناقابل فراموش خدمات پر محسن شیخانی کو یادگاری شیلڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں