اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئی، کوچ اعجاز علی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئی۔کوچ اعجاز علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کی اور یہ بھی بتایا کے انشاللہ ہم اس ٹیم سے پرامید ہے کہ پاکستان اسلامک گیمز میں اچھی کارکردگی دیکھاگی۔ ایک مہینے سے جاری ٹریننگ کیمپ کو دو جگہ کراچی اور لاہور پر لگایا گیا تھا۔ بعد میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز میں پاکستانی ٹی شرٹس بھی تقسیم کیے۔ اس موقھے پر سابقہ انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر عارف خان، فرحان الرحمان، فراز الرحمان، حق نواز، خالد شمسی، فواد الرحمان، اخلاق احمد، پرنٹ اور الیکٹونک میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم میں دو بوائز فہد خواجہ اور تیمور خان اور دو گرلز حور فواد اور حقہ حسن، کوچ اعجاز علی اور مینیجر مس یاسرب شاہ شامل ہیں۔ چار رکنی کھلاڑی اور دو آفیشلز کے ساتھ قومی ٹیبل ٹینس ٹیم ساتھ اگست سے گیارہ اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے کے لے کراچی کے قائد اعظم ایئر پورٹ سے ترکی روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں