پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سندھ بھر میں بیس بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، محمد محسن خان

کوٹری (ایچ آراین ڈبلیو) جشن آزادی پاکستان کے موقع پر کراچی، حیدرآباد،کوٹری، جامشورو سمیت سندھ بھر کے تمام ڈویژنز و متصل اضلاع میں بوائز و گرلز بیس بال مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ اعلان سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان نے اس ضمن میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا۔اس سلسلے میں انہوں نے تمام متعلقہ زمیداران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔انکا کہنا ہے کہ یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں بالخصوص تعلیمی اداروں اور سندھ کی تمام بيس بال اکيڈمیز میں بیس بال مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں پرویز احمد شیخ، عامر سلیم، عائشہ ارم، ندیم ظہیر سمیت ٹیکنیکل کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام کمیٹی ممبران نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر بیس بال ایونٹس کو شاندار انداز میں منعقد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انکا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستان  فیڈریشن بیس بال صدر سید فخر علی شاہ کی قیادت میں بیس بال کے فروغ کے لیئے کارہائے سرانجام دے رہی ہے اس سے بلاشبہ بیس بال کھیل کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے اور اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم صوبہ سندھ سے بھی ٹیلینٹ ملکی سطح پر روشناس کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے.دریں اثناء حیدرآباد میں جشن آزادی کے موقع پر مختلف کیٹیگریز کے بیس بال مقابلوں اور بیس بال5 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ حیدرآباد ڈویژن اور متصل اضلاع میں ایونٹس کے لیئے حمید شاہ، اسلم خان دیسوالی،عائشہ ارم،محی الدین،رمیز راجہ اور عمران خان پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے  جبکہ خرم رفیع صدیقی، احمد نواز، سید مسرت علی شاہ اور انیلا مہوش ڈسٹرکٹ کووآرڈینیٹرز جبکہ پرویز احمد شیخ کووآرڈینیٹر سندھ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں