سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈالر کی بہ نسبت پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہونے سے سونے کی مقامی قیمتوں میں پانچویں دن بھی کمی کا رحجان برقرار رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 1788 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔ نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 141900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 121656 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1388.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں