پنجاب میں پولیس کی کارروئیاں، 9 بچیوں سمیت 11 مغوی بازیاب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے متعدد کاروئیوں میں 9 بچیوں سمیت 11 مغوی بازیاب کروالیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے 15 سالہ کرن، 12 سالہ احمد اور 14 سالہ فاطمہ کو ڈھونڈ کر ورثا سے ملوا دیا جبکہ انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی نے نمرا کو ساہیوال سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس تھانہ ہنجروال نے 9 سالہ سمیرا، 11 سالہ علی رضا کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیاجبکہ ساندہ انویسٹی گیشن نے زینب اور فاطمہ کو ڈھونڈ کر ورثا سے ملوا دیا۔ انویسٹی گیشن شیراکوٹ نے ایک کارروائی کے دوران 15 سالہ مومنہ، 16 سالہ فاطمہ اور مریم کو بازیاب کروا لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق اغوا کے مقدمات درج کرکے مغویان کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں