خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع میں ڈائریا اور ہیضے کی وبا پھیل گئی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) صوبے کے بیشتر اضلاع میں ڈائریا و مشتبہ ہیضے نے وبائی صورت اختیار کرلی۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 17 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈائریا و مشتبہ ہیضے کے 1128 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 افراد کو شدید ڈی ہائیڈریشن کے باعث ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹریوں میں 34 کیسز میں ہیضہ کی تصدیق کی گئی ہے، اب تک صوبے میں ڈائریا کے باعث 3 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ڈائریا کے متاثرہ کیسز مالاکنڈ سے 442، سوات 289، دیر اپر 132، ٹانک 59، کرک 50 اور مردان میں 64 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں