کراچی، بلال کالونی پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بلال کالونی پولیس نے گھروں میں ڈکیتی اور سیلزمین کو لوٹنے والے 2 اہم ملزمان گرفتار کرلیا ہے اور گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد اور فہاد بھرم کے ناموں سے ہوئی جبکہ ملزمان کے 2 مزید ساتھی یوسف موٹا اور حنین دوران گرفتاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے بلال کالونی کی حدود میں 2 گھروں میں ڈکیتی کی ہے۔ ایک واردات میں 5 لاکھ نقدی اور 2 تولہ سونا چوری کر لیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں ڈھائی لاکھ کی نقدی اور 1 تولہ سونا چوری کر لیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز منی ایکسچینج سے 20 ہزار مالیت کے بانڈز چوری ہوئے۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ بلال کالونی کی حدود میں 25 لاکھ کی ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے گارمنٹس کمپنی کے مالک کاشف کو لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز منی ایکسچینج سے 20 ہزار مالیت کے بانڈز چوری ہوئے۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ بلال کالونی کی حدود میں 25 لاکھ کی ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے گارمنٹس کمپنی کے مالک کاشف کو لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دو ساتھی علی اور فرار پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔ ملزم نے بلال کالونی میں ہیئر ڈریسر کی دکان، جنرل سٹور کے سیلز مین سمیت 6 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ واردات سے قبل گھروں کی ریکی کرتے ہیں اور دروازہ کھلا دیکھ کر یا کسی کو باہر نکلتے دیکھ کر اسلحہ کے زور پر گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 1 سونے کا سیٹ، 4 مصنوعی سیٹ، 20 ہزار کے بانڈ، 13 مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں