میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں سمیت سیوریج اور نالوں کے جاری کاموں کا معائنہ کیا، شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل معلوم کئے۔ہفتہ کے روز میونسپل محمد علی شیخ نے انچارج سینیٹیشن آصف علی خان کے ہمراہ بیراج روڈ، شیخ شہین بادشاہ، بندر روڈ، سادھو بیلا، نیو گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں پہنچے، مذکورہ علاقوں میں جاری صفائی کے کاموں پر انسپکٹرز سے بریفنگ لی اور انہیں ہدایات بھی جاری کیں جبکہ اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری کے ذریعے کوڑے کرکٹ اور کچرے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگوایا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات کرکے جاری کاموں اور عملے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی، شہریوں کی جانب سے شہر میں جاری صفائی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر کے ہمراہ عوامی نمائندے، متعلقہ یوسیز کے سینیٹری انسپکٹرز اور عملہ بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں