8 محرم سے یوم عاشور تک حفاظتی انتظامات مزید سخت کئے جائیں

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) اسسٹنٹ کمشنرو ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپویشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ آٹھ محرم سے یوم عاشور تک حفاظتی انتظامات مزید سخت کئے جائیں گے جلوس کے راستوں میں آنے والے تمام دکانوں اور ہوٹلوں کوسیل کردیاجائے گا جس کیلئے مجسٹریٹس، ایم سی فورس اور پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیمیں رات گئے اپنی کاروائیاں کریں گے انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارا نہوں نے ہفتے کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انکاکہناتھا کہ جلوس کے راستوں کو ہر طرح رکاوٹوں، تجاوزات، تعمیراتی میٹرئیل اور کوڑاکٹ سے پاک کردیا جائے جائیگا جس کیلئے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، DMO سیف الدین شیخ، آپریشنل منیجر مجاہد علی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر کام میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ آٹھ محر م سے عاشورہ محرم تک سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پیرا ملٹری فورسز الرٹ رہیں گی، شہرکی داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری رہے گی انہوں نے تمام سیکٹر و ڈیوٹی مجسٹریٹس کو حکم دیاکہ وہ جلوس کے راستوں میں آنے والے تمام دکانوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کوسیل کردیاجارہا ہے جس کیلئے مجسٹریٹس، پولیس، ایم سی فورس کے جوانوں پر مشتمل ٹیمیں ہفتے سے اپنا کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے محرم الحرام کوپرامن انداز میں اختتام پزیر ہوگا۔ کمشنر گلگت اورڈپٹی کمشنر گلگت کے قیادت میں محرم الحرام کے دوران شہرمیں پائیدار امن کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہے واضح رہے اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار اور اسکی ٹیم حفاظتی انتظامات کی بہتری کیلئے مصروف عمل ہے. گلگت (پ ر) چیف کارپوریشن گلگت عابد حسین میر نے کہا کہ آٹھ محرم سے عاشورہ تک جلوس کے راستوں، گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے، تعمیراتی میٹرئیل ہٹانے اور صفائی ستھرائی کیلئے ہنگامی بنیادوں کا م جاری ہے میونسپل اہلکار، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری سٹاف آپریشنل کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے قیادت میں محرم الحرام کے ہنگامی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں انکی مدبرانہ پالیسوں کے بدولت محرم الحرا م میں آپریشن پلان پر عملدرآمد میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرا م میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی آریشنل کاروائیاں جاری ہیں یہ کاروائیاں عاشورہ محرم تک جاری رہیں گی، انہوں نے ماتمی انجمنوں اور رضاکاروں کے جانب سے میونسپل کارپوریشن او ر جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی صفائی آپریشن کے دوران صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے تجاویز سمیت راہنمائی کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں اے سی اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور عوامی خدمت کا سفر جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں