اے وی ایل ایس صدر ڈویژن کی کارروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے حکم پر 02 اشتہاری موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔ اے وی ایل ایس صدر ڈویژن کی کارروائی، 02 اشتہاری موٹر سائیکل چور گرفتار۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے انکشاف پر لاکھوں روپے مالیت کی 10 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ڈی ایس پی مہدی کاظمی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کافی عرصے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کر رہے تھےاور بندوق کی نوک پر شہریوں کو ان کی سواری سے محروم کر دیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں