ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انسپکٹر، ریٹائرمنٹ تقریب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) انویسٹی گیشن ونگ کے ریٹائرڈ انسپکٹر شان الٰہی کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب۔ تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور اور ایس پی سی آر او زوہیب نصراللہ رانجھا نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب میں تمام برانچ انچارجز اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ ریٹائرڈ انسپکٹر شان الٰہی بطور انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انسپکٹر شان الٰہی نے 60 سال تک آپریشنز اینڈ انویسٹی گیشن ونگز میں خدمات انجام دیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ریٹائرڈ انسپکٹر کو شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ریٹائرڈ انسپکٹر کو شیلڈ اور پھول بھی پیش کئے۔ محکمہ پولیس کے لیے انسپکٹر شان الٰہی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی آئی جی کامران عادل۔ ریٹائرڈ انسپکٹر شان الٰہی کا مستقبل میں بھی عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں