ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ کی ہدایت پرکراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کا اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کا اجلاس۔
جس میں کراچی میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی شمس الحق صدیقی ایس ای طارق رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف احمد ایکسین سعیدین رضوی اور ایکسین اور مختلف سکیموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عارف احمد نے ایمرا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ نے اپنے ادارے کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے ادارے کے لیے مل کر کام کریں۔ تاکہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وقار بلند ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیکرٹری شمس الحق صدیقی اور ایس ای طارق رفیق کی کاوشوں سے متحد ہیں۔ کراچی کے عوام کے دردناک مسائل فوری حل کریں گے۔ انہوں نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ سیکرٹری شمس الحق صدیقی اور ایس ای طارق رفیق کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں