محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین کا دورہ

نواب شاہ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے آج قاضی احمد شہر کا دورہ کرکے ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر حسین پنہور نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں کی صفائی اور آنے والی رکاوٹوں کو فوری ختم کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے گذرگاہوں اور دیگر مذہبی پروگراموں کے دوران سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرکے ٹاؤن، پبلک ہیلتھ اور روینیو افسران کو تمام انتظامات فوری مکمل کرنے کی ہدایات دیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد ذیشان احمد، جام فیروز انڑ اور دیگر افسران موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں