شاہ فیصل ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہ فیصل ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ الفلاح پولیس نے (مفرور) منشیات فروش ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات چرس اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کی شناخت محمد عمران عرف بھٹہ ولد غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار (مفرور) ملزم عادی مجرم ہے اور منشیات کی سپلائی کے دیگر مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں