عمارہ شیرازی کامحرم الحرام کےحوالہ سے کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن کے جلوس روٹ کا دورہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کامحرم الحرام کےحوالہ سے کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن کے جلوس روٹ کا دورہ کیا، ایسں ایچ او اقبال ٹاؤن,ایس ڈی پی اوز,ٹریفک سیکٹر انچارج بھی اس موقع پر موجود تھے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستوں۔ڈائیورشنز کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ تمام تر سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا، ترجمان پولیس کے مطابق دوران وزٹ روٹ کے اہم سکیورٹی پوائنٹس کو چیک کیا داخلی اور خارجی راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ سے ملکر روٹس کے انتظامی امور کو مکمل کیا گیا ہے, ایس پی اقبال ٹاؤن نے روٹس میں لگنے والے تمام کیمروں کو فعال رکھنے کی ہدایت کی،