کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

کوٹری(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان،  و دیگر عہدیداران و اسپورٹس حلقوں نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں انہوں نے 90.18 میٹر تھرو کرتے ہوئے 59 سال بعد کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ بناتے ہوئے ایتھلیٹکس ایونٹ میں اور ویٹ لفٹر محمد نور دستگیر جو گولڈ میڈل جیتے ہیں وہ  جشن آزادی پاکستان کے موقع پر قوم کے لیئے بہترین تحفہ ہیں۔انہیں مبارکباد دینے والوں میں سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران پرویز احمد شیخ، عائشہ ارم، عامر سلیم، ندیم ظہیر، حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے حمید شاہ، اسلم خان دیسوالی، سید محفوظ علی، محی الدین شیخ، زھرہ سولنگی، رمیز راجہ، احمد نواز، سید مسرت شاہ، عمران خان،انیلا مہوش، حیدرآباد ڈویژنل اولمپک ایسوسی ایشن کے خرم رفیع صدیقی، سید سلمان جعفری، عرفان صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم، ویٹ لفٹنگ کے گولڈ میڈلسٹ محمد نور دستگیر،سلور میڈل پانے والے ریسلرز انعام بٹ، انور زمان سمیت تمام دیگر میڈل ونرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔