اسلام آباد میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گیارہ اگست سے کاروباری بندش کے اوقات سے عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے، جس کے بعد تمام کاروبار اور دکانوں کو رات گئے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے بعد توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کی مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار اور تجارتی مراکز رات کو جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔