14 اگست پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب گلگت میں انتظامیہ

گلگت (ایچ آراین ڈبلیو) گلگت (پ ر) 14 اگست پاکستان کا 75 واں جشن آذادی کی مرکزی تقریب کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں،14 اگست کی سورج ملک و قوم کے سلامتی کے خصوصی دعاوں سے ہوگا، چنارباغ شہدائے یادگار پر قومی پرچم کشائی ہوگی، آذادی گلگت بلتستان کے ہیروز کے یادگار وں پر پھولوں کے چاد ر چھڑائیں جائیں گے اور مہمان خصوصی سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ حاضری دیں گے، قومی ترانہ کے دھن میں جشن آزادی پاکستان 14 اگست کے تقریبات شریک مہمانوں کو جی بی پولیس، بوائے سکاوٹس سلامی دیں گے، 14 اگست کے سلسلے میں سرکاری اداروں کے جانب سے تہنیتی پیغامات پر مشتمل پینا فلیکس چنارباغ یادگار شہداء کے مزاروں، اطراف اور سبزہ زار کے چاروں طرف چسپاں کئے گئے ہیں اسکے ساتھ شہر کے مختلف پبلک مقامات پر قومی پرچموں سے سجادئے گئے ہیں۔ یہ باتیں ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے مقامی اخبارا ت کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں جشن آذادی تقریبات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے نگرانی میں بلدیہ اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری سٹاف نے چنار باغ یاد گار شہدا کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے واضح رہے محرم الحرام کے وجہ سے یوم آزادی پاکستا ن انتہائی سادگی سے منایاجائے گا۔ گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ نے امن و آمان کے سبب موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی میں 10 دن کی توسیع کردی، توسیع کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے موٹل سائیکل ڈبل سواری پر پابندی میں 10 روز کی توسیع کردی، توسیع کا فیصلہ انہوں نے یہاں تحصیل آفس میں قانون ساز اداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و آمان کے قیام کیلئے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی برقر ار رہے گی اور مزید دس دن کی توسیع کردی ہے ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی کے ساتھ ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ پابندی پر من و عن عملدرآمد کرے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر یکم محرم سے 13 محرم تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئیں تھی۔اور ہفتے کے روز پابندی میں دس دن کا اضافہ کردیاگیا ہے