75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)‌ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔ نوٹ 30 ستمبر سے عوام کیلئے جاری ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔نوٹ میں سبز اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔
اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ہیں جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔