کراچی، لائنز ایریا میں معمولی تلخ کلامی پر 55 سالہ شہری قتل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لائنز ایریا میں معمولی زبانی تکرار پر 55 سالہ شہری کو قتل کردیا گیا۔ محلے کے لڑکوں نے باپ محمد رمضان اور بیٹے محمد عدنان کو سر پر وار کر کے قتل کر دیا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود قتل میں ملوث ملزمان ولد عدنان تھانے سے فرار ہو گئے۔تفتیشی افسر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے بیٹے عدنان سے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ملزم کو پکڑنے کے لیے گاڑی میں پیٹرول ڈالنا پڑتا ہے، تفتیشی افسر مدعی کے بیٹے عدنان کو مشورے دینے لگا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم ادھو باپ کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کریں، تفتیشی افسر اکرم نے الزامات کی تردید کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے فرار کا سارا الزام آپریشن پولیس پر ڈال دیا۔