کراچی، ضلع کیماڑی، تھانہ موچکو پولیس کی بڑی کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شیخ محلہ موچکو میں بارودی مواد اور منشیات سمیت ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ عبدالباسط ولد عبدالحمید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ محمد عرف ببلو ولد یوسف نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور 275 گرام کرسٹل برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 305/22 سیکشن 6/9C نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور 306/22 سیکشن 4/5 ایکسپلوسیو ایکٹ R/W 7ATA کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مفرور ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے۔