نکاپ کراٹے کے ممبران نے انٹرنیشنل سطح پرملک کا پرچم بلند کیا ہے، عبدالحمید

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدکردہ آل سندہ انٹر کلبس کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٹرڈ کلب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان لیاری کے کراٹیکاز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لڑکوں کے مقابلوں میں100پوائنس اورلڑکیوں کے مقابلوں میں 70 پوائنس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ آل سندہ انٹر کلبس کراٹے چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 2 ٹیم ٹرافیان حاصل کرنے پر کمشنر کراچی محترم محمد اقبال میمن صاحب نے نکاپ کراٹے لیاری کی ٹیم کے اعزاز میں ایک پر تکلف و پروقار استقبالیہ کمشنر ہائوس کراچی میں دیا جس میں ٹیم ممبران کے ساتھ نکاپ کراٹےکے صدر سینسی عبدالحمید، سیکریٹری سینسی عبدالرحیم، خزانچی سینسی کرامت الله خان، نائب صدر سینسی معین ڈھیڈہی، سجاس اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندہ کے سیکریٙٹری محمد شاھد ساٹی، محترمہ مونا خان پروڈیوسر کرنٹ افیئر شو اور کمشنر کراچی کےاسپورٹس کوآرڈینیٹر الحاج غلام محمد خان سندہی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ کمشنر کراچی محترم محمد اقبال میمن صاحب اور شاہد ساٹی نے نکاپ کراٹے لیاری کی فقیدالمثال کارکردگی پر مبارک باد دی، شاندار خراج تحسین پیش کیا ہر طرح سرپرستی کی یقین دہانی کرائی اور امیدظاہرکی کہ نکاپ کراٹے لیاری کے کھلاڑی اسی طرح سے محنت کرکے کراچی، سندہ اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔