ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد امین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزم محمد ناصر، رمضان اور امان اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے پیسے بٹورتے۔ ملزمان نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔