اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کارروائی، 02 ملزمان گرفتار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کارروائی، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ اور حیدرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایوب ہوٹل نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان بنام بابر علی ولد محمد طالب اور اعجاز ولد محمد قاسم کو گرفتار کر کے 3 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔