پاک فوج، ملک میں سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پاک فوج اور آرمی ایوی ایشن ملک میں سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سندھ میں پاک فوج کی انتھک اور مسلسل امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا، بڑے پیمانے پر راشن تقسیم کیے اور دیگر اشیاء بھی فراہم کیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مٹیاری، خیرپور ناتھن شاہ، ٹھٹھہ، بدین، دادو، سیہون، ٹنڈو محمد خان اور عمرکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے جوانوں نے کئی میڈیکل کیمپس لگائے اور سیلاب زدگان کو مفت ادویات بھی فراہم کیں جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے راشن کی فراہمی کی۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام سیلاب متاثرین میں مچھر دانیاں، پکا پکایا کھانا اور بچوں کا دودھ بھی گاؤں گاؤں پہنچایا.