سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سونے کی عالمی قیمت تین ڈالر کی کمی سے 1637 ڈالر کی سطح پر آگئی اسی طرح یہاں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1450 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام قیمت 1243 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے کی سطح پر آگئی۔