پاکستان رینجرز (پنجاب) نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پنجاب (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (پنجاب) کے بہادر اور چوکنا جوانوں نے بارڈر ایریا میں شراب کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ دریائے ستلج کے ذریعے انڈیا سے ٹیوپس کے اند رکھی ہوئ شراب کی بوتلیں پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے پکڑ لیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد قذافی نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی دلیرانہ کاروائی اور فرض شناسی کوسراہا جنہوں نے بارڈر ایریا میں سمگلرز کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔