ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی بڑی کارروائی، ملزمان گرفتار

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی بڑی کارروائی، جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار۔ سائبر کرائم سرکل پشاور نے کامیابی سے ملزمان محمد شریف، محمد یوسف اور امین کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ ملزم پولیس افسر ظاہر کر کے عام شہریوں کو فون کرتا اور دھمکیاں دیتا کہ ان کے خاندان کا کوئی فرد غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ ملزمان نے کئی لوگوں سے جعلسازی کے ذریعے رقم بٹوری۔ ملزمان رقم حاصل کرنے کے لیے جعلی جاز کیش اکاؤنٹ استعمال کر رہے تھے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔