تعلیم کی ترقی اور بھلائی کے کاموں میں روٹری کلب کا کردار قابل تحسین ہے، سعید غنی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) یکم اکتوبر ۔روٹری کلب کراچی ہیروز کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں بنیادی تعلیم اور خواندگی کے عنوان پر روٹری سیمینار منعقد ہوا. جس کے مہمان خاص صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید عنی تھے. جبکہ اعزازی مہمان روٹری انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائرکٹر محمد فیض قدوائی اور سندھ بلوچستان کے گورنر سید تہذیب الحسن کاظمی تھے. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے تعلیم کی ترقی کے لئے روٹری کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں روٹری کلب نے متعدد اسکولوں کو اپنایا ہے. اور وہاں پرمعیاری تعلیم دی جارہی ہے. انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے بعد روٹری کلبوں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا. بعد ازاں صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سعید غنی نے تعلیم کے میدان میں خدمات انجام دینے روٹری ممبران کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ دیے۔ اس سے قبل روٹری انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی نےصوبے بھر میں روٹری کلب کے کردار کے باری میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ روٹری پاکستان لٹریسی مشن کے ٹحت ملک بھر میں لائبریری قائم کی جارہی ہیں جبکہ موبائل لائیبریری کا تصور بھی اپنایا گیا ہے. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روٹری سندھ بلوچستان کے گورنر سید تہذیب الحسن کاظمی نے بتایا کہ صوبہ میں 100 سے زائد کلب انسانی بھلائی کے لیے کام کر رہے ہیں اور حالیہ برسات کے بعد کی صورتحال میں سندھ بھر میں متاثرین کی مدد کی جارہی ہے. اور ٹینٹ، راشن کی فراہمی کے علاوہ میڈیکل کیمپ بھی منعقد کرائے گئے ہیں. اس موقع پر روٹری کلب کراچی ہیروز کے منتخب صدر شیخ راشد عالم کو کالر پہنایا گیا اور نئے ممبران کو پن لگائی گئی