ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن، نواب شاہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

سکرنڈ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج اچانک نواب شاہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا مختلف علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال اور صفائی عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر عملے کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اس پر موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تین روز کے اندر شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے جبکہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں اور ریلیوں کی گذرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ڈپٹی کمشنر مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چیف سینیٹری انسپکٹر اور غیر حاضر صفائی عملے کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کچھ دنوں میں وہ خود دوبارہ شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے کوتاہی برتنے والے عملے و افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ ہر ہفتے منگل اور بدھ کے روز صبح 10 بجے سے 12 بجے تک میونسپل کمیٹی میں میونسپل سروسز کے حوالے سے عوامی شکایات سنیں گے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کریں گے کیونکہ عوام کے جائز مسائل حل کرنا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے۔