ٹورنامنٹ میں 4500 ہزار سے زائد کراچی کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، بابر کمال

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آل کراچی ریزیڈنٹ کمیٹی کی جانب سے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز سے غوث اعظم گراؤنڈ کراچی میں ہو گیا۔ٹورنامنٹ میں 4500 ہزار سے زائد کراچی کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں مشہور سماجی اور تاجر شخصیت سبطین رضا نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ان کے ہمراہ Paspida لان آرڈر کمیٹی کے چیئرمین عرفان لیلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آل کراچی ریزیڈنٹ کمیٹی کے چیئرمین فرحان عباس کا کہنا ہے کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کے لئے کھیل اور تعلیم کے میدانوں میں اپنے جوہر کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیے گے۔ صدر آل کراچی یوتھ کونسل بابر کمال کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارے کراچی کی شان اور سرمایہ ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں شہر قائد کی 264 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔