کراچی، تھانہ سچل پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سچل پولیس کی بائیک چور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری۔ پولیس نے دوران گشت بمقام مین روڈ مدینہ کالونی نزد پاور ہاؤس پر کارواٸی کی۔ ملزم نے اپنا نام جمیل خان ولد زمان خان بتلایا ہے۔ ملزم سے ٹی ٹی پسٹل 30 بور بامعہ لوڈ میگزین 2 راونڈ اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ برآمدہ موٹر ساٸیکل تھانہ سچل کے علاقے سے چوری شدہ ہے۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 1544/22 u/s 381A درج ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے 23(i)A کا مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ الزام نمبر 1548/22 ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کا CRO چیک کروا کر مزید تفتیش کی جائے گی